ورلڈ کڈنی ڈے کے موقع پر فری کیمپ آج لگایا جائے گا

ورلڈ کڈنی ڈے کے موقع پر فری کیمپ آج لگایا جائے گا

لاہور(فلم رپورٹر)رحمن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ورلڈ کڈنی ڈے کے موقع پرآج فری کیمپ لگایا جائے گا جس میں گردوں کے ہر طرح کے ٹیسٹ مفت کئے جائیں گے۔یادر ہے کہ پوری دنیا میں شوگر اورہائی بلڈ پریشر کے بعد سب سے زیادہ افراد گردوں کے امراض میں مبتلاء ہیں۔دنیا کے ہر آٹھویں شخص کو گردوں کا عارضہ لاحق ہے 2018ء میں صرف پاکستان میں 22000افراد کے ڈائلیسز ہوئے۔رحمن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام کیمپ صبح دس بجے سے شام 4.30منٹ تک جاری گا۔

گردوں کے تیزی سے بڑھتے ہوئے امراض کی بنیادی وجہ ٹیسٹ نہ کروانا ہے ۔رحمن فاؤنڈیشن پاکستان کا واحد ادارہ ہے جو جو لوگوں کو پانچ بڑے شہروں لاہور،کراچی،اسلام آباد،جہلم اور فیصل آباد میں ڈائلیسز کی مفت سہولیات فراہم کررہا ہے۔اب تک 90ہزارافراد کے مفت ڈائلیسز کئے جا چکے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4