احتسا بی عمل روکنے کیلئے ساری اپوز یشن اکھٹی ہو چکی ہے ،ڈاکٹر شاہد صد یق

احتسا بی عمل روکنے کیلئے ساری اپوز یشن اکھٹی ہو چکی ہے ،ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور ( پ ر) تحریک انصاف کے بانی رکن سا بق انچارج میڈ یا سیل پی ٹی آ ئی پنجا ب مرکزی رہنماڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار پنجا ب کے غر یب عوام کے مسا ئل کو سمجھتے ہیں بغیر پر و ٹو کو ل کے عثمان بزدار پور ے پنجا ب کے انقلا بی دورے کر کے غر یبو ں میں پا ئی جانے والی ما یو سی کے خا تمے کیلئے اہم کر دار ادا کررہے ہیں رو ٹی کپڑا مکا ن کے نعرے لگانے والوں کوعوام مستر د کر چکی ہے ۔ان خیا لا ت کااظہار انہو ں نے پار ٹی کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور آ صف زرداری کی سیا ست صر ف لو ٹ مار کی تھی یہی وجہ ہیں کہ آ ج وہ اپنی کر پشن بچانے کیلئے فکرمند ہیں احتسا ب کے عمل کو روکنے کیلئے ساری اپوز یشن اکھٹی ہو چکی ہے کپتان نے سارے لٹیرو ں کی نیند یں حرام کر دی ہیں۔

انہو ں نے مزید کہا کہ اربوں روپے لوٹنے والوں کو بیرون ملک سے واپس لائیں گے۔ ملک لوٹنے والے بیرون ملک جائیدادوں، پلازوں اور اربوں روپے کے مالک ہیں، بتایا جائے کہ ان کے پاس رقم کہاں سے آئی؟ انہو ں نے کہا کہ عمران خان ایک وژنری قائد ہیں جن کی قیادت کی بدولت ملک کو اندرونی و بیرونی محاذوں پر مختصر عرصے میں بڑی کامیابیاں ملی ہیں انہو ں نے مزید کہاکہ کرپٹ عناصر کا محاسبہ ہماری حکومت کا نصب العین ہے۔ ایسے عناصر کی بیخ کنی سے ترقی و خوشحالی کے راستے میں حائل سب سے بڑی رکاوٹ دور ہو جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4