ڈینگی کی روک تھام کیلئے کام کرنیوالے پنجاب یونیورسٹی ملازمین میں اعزاز ی رقم تقسیم

ڈینگی کی روک تھام کیلئے کام کرنیوالے پنجاب یونیورسٹی ملازمین میں اعزاز ی رقم ...

لاہور (لیڈی رپورٹر) وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد اختر نے ڈینگی کی روک تھام کیلئے دن رات کام کرنے والے پنجاب یونیورسٹی ملازمین میں حوصلہ افزائی کیلئے اعزاز ی رقم تقسیم کر دی۔ اس سلسلے میں وی سی آفس کے کمیٹی روم میں ایک خصوصی تقریب کا انعقادکیا گیا جس میں چیئرمین حال کونسل پروفیسر ڈاکٹرعابد حسین چوہدری، چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر تحسین ضمیر، اقامتی آفیسر دوئم ملک محمد ظہیر ، اقامتی آفیسراول جلیل طارق، چیف انجینئر فیاض الحسن سپرا اور ڈینگی مہم میں شریک ملازمین نے شرکت کی۔ اس موقع پر پروفیسر نیاز احمد اختر نے ڈینگی کے خلاف مہم میں ملازمین کی محنت کو خوب سراہا۔

Ba

مزید : میٹروپولیٹن 4