ایپکا پنجاب کے مطالبات منسٹر فنانس سے میٹنگ میں طے کرینگے، حاجی ارشاد

ایپکا پنجاب کے مطالبات منسٹر فنانس سے میٹنگ میں طے کرینگے، حاجی ارشاد

لاہور (خبرنگار) (ایپکا)پنجاب کے ایک وفد نے گزشتہ روز حاجی محمد ارشاد چوہدری مرکزی صدر ایپکا (پاکستان)/ صوبائی صدر پنجاب کی زیر قیادت وزیر قانون و لوکل گورنمنٹ پنجاب راجہ محمد بشارت سے پنجاب اسمبلی میں ایک اہم میٹنگ کی جسمیں سیکرٹری زکوۃ، سیکرٹری فنڈ، سیکرٹری ہیلتھ اورسیکرٹری فنانس نے شرکت کی۔ اس میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے راجہ محمدبشارت نے کہا کہ 6نومبر 2018ء کو کیبنٹ کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں زکوٰۃ ملازمین کو ریگولر کردیا جائیگا اور گروپ انشورنس کی رقم ریٹائرمنٹ پر ادا کرنے کیلئے ایکٹ میں ترمیم کر دی گئی ہے جسکی اسمبلی سے منظوری کے بعد نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا جائیگا۔ نیز سیکرٹریٹ کی طرز پر یوٹیلیٹی الاؤنس ، ھاؤس ریکوزیشن، تنخواہوں میں50فیصد اضافہ، سال2013سے 7.5فیصد تنخواہوں کا فرق دور کرنے کے سلسلے میں منسٹر فنانس سے اگلے ہفتے میں باضابطہ طور پر میٹنگ کرکے یہ مطالبات بھی منظور کر لئے جائیں گے جس پر صدر ایپکا حاجی محمد ارشاد چوہدری اور وفد کے تمام اراکین نے راجہ محمد بشارت وزیر قانون و لوکل گورنمنٹ کا شکریہ ادا کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4