مولانا نعیم انتقال کر گئے

مولانا نعیم انتقال کر گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی )معروف عالم دین مولانامحمد امین نقشبندی ؒ کے برادر اصغراورجمعیت علماء پاکستان کے رہنما مولانا محمد نعیم نقشبندی مختصر علالت کے بعدچونگی امرسدھو لاہور میں انتقال کر گئے۔جمعیت علماء پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ قاری محمد زوار بہادر نے نماز جنازہ پڑھائی ۔


نماز جنازہ میں جمعیت علماء پاکستان اور جماعت اہلسنّت کے قائدین و کارکنان سمیت علاقہ بھر کے علماء و مشائخ ، دینی جماعتوں کے کارکنوں اور تاجروں نے شرکت کی۔


جمعیت علماء پاکستان کے قائدین پروفیسرڈاکٹر جاوید اعوان، سید محمد صفدر شاہ ،حافظ نصیر احمد نورانی ،مفتی تصدق حسین، رشید احمد رضوی ،مولانا محمد سلیم اعوان، محمد ارشد مہر ،ملک بشیر احمد نظامی اور دیگر نے مولانا نعیم نقشبندی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبروجمیل کی دعا کی ہے۔
انتقال