چائنہ نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا پورا ساتھ دیا

چائنہ نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا پورا ساتھ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹی رپورٹر) پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کے صدر گل محمد مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان اور چائنا کی دوستی بحر الکاہل سے گہری اور ہمالیہ سے بھی بلند ہے چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور اس کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے معاشی اور اقتصادی طور پر مدد بھی فراہم کی ہے ۔سی پیک کی مدد سے چائنا کی رسائی گوادر کے پانیوں تک ہو گئی ہے جس سے پاکستان کے علاوہ پوری دنیا کو بے پناہ فوائد حاصل ہو ں گے ۔


انہوں نے کہا چائنہ دنیا کی سب سے بڑی تجارتی منڈی ہے جہاں دنیا جہان کی ہر چیز بہتر کوالٹی میں دستیاب ہے ۔چین کی جانب سے پاکستان میں وسیع پیمانے پر سرمایہ کاری کی گئی ہے جس سے غربت کے خاتمے اور معاشی بحران سے نکلنے میں مدد ملے گی ۔
چائنہ ،ساتھ