گھنٹہ گھر چوک ‘ اونٹنیوں کا دودھ فروخت کرنے پر 8 افراد کیخلاف مقدمہ ‘ دو گرفتار

گھنٹہ گھر چوک ‘ اونٹنیوں کا دودھ فروخت کرنے پر 8 افراد کیخلاف مقدمہ ‘ دو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( وقا ئع نگار ) گھنٹہ گھر چوک پر اونٹنیوں کا دودھ فروخت کرنے والے 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے تفصیل کے مطابق انفورسمنٹ انسپکٹر عبدالغفار نے(بقیہ نمبر49صفحہ12پر )

تھانے میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ گھنٹہ گھر چوک کے قریب محمد سخی اور اس کے سات دیگر ساتھی آٹھ دس اونٹنیوں کو کھڑا کرکے ان کا دودھ فروخت کرنے کے لئے لوگوں کو بلاتے ہیں اس سے شہر کی خوبصورتی متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ ٹریفک کی روانی میں بھی شدید دشواری کا سامنا ہے پولیس نے اس درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔