میٹرو بس کرپشن کیس کی سماعت 27 مارچ تک ملتوی

میٹرو بس کرپشن کیس کی سماعت 27 مارچ تک ملتوی

ملتان (خبر نگار خصو صی ) جج احتساب عدالت ملتان نے میٹرو بس کرپشن کیس کا ریفرنس پیش کرنے کے لئے سماعت 27 مارچ تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس ضمن میں نیب ملتان(بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

کی جانب سے سابق پراجیکٹ ڈائریکٹر صابر خان سدوزئی، ایکسیئن ریاض حسین اور امانت علی، ایس ڈی اوز منعم سعید، رانا وسیم اور منظور احمد، ریذیڈنٹ انجینئر فرحان حیدر، قانونگو گلزار حسین، پٹواری ریاض احمد کے علاوہ محکمہ اکاؤنٹس کے افسران اور تعمیراتی کمپنیوں کے مالکان و دیگر افراد کو انکوائری میں گناہ گار قرار دیا گیا تھا جن میں سے کئی ملزموں کی ضمانت ہو چکی ہے نیز کئی ملزموں کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری اور بعد از گرفتاری مختلف عدالتوں میں زیر التواء4 چلی آ رہی ہے اور کچھ ملزم ابھی تک جیل میں بھی ہیں۔ اس ضمن میں گزشتہ روز مقدمہ کا مکمل ریفرنس پیش کرنے کے لئے مہلت طلب کرنے پر سماعت ملتوی کر دی گئی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر