کوٹ رادھا کشن ،سنگدل خاوند نے بیوی اور 3بچوں کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل کردیا

کوٹ رادھا کشن ،سنگدل خاوند نے بیوی اور 3بچوں کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوٹ رادھاکشن ( نامہ نگار )گھریلو ناچاقی پر خاوندنے تین بچوں اور بیوی کو کلہاڑی کے وارکرکے قتل کردیا ۔پویس نے ملزم کوگرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کوٹ رادھاکشن کے نواحی گاوں مدکے دھاری میں واقع بھٹہ خشت کے ملازم جابر نامی شخص کا آئے روز گھریلو ناچاقی پر اپنی بیوی کے ساتھ جھگڑ ہوتارہتا تھا آج بھی دونوں میاں بیوی کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہواجس پر سنگدل ملزم جابر نے کلہاڑی کے پے در پے وار کرکے اپنی تیس (بقیہ نمبر43صفحہ7پر )

سالہ بیوی نازیہ بی بی ۔بارہ سالہ بیٹے نوید ۔تین سالہ بیٹی عطیہ ۔دو ماہ کے بیٹے تنویر کو قتل کردیا جبکہ چوتھے بچے شبیر احمد کوکلہاڑی کے وارسے زخمی کردیا جس کو فوری طورپر لاہور یفر کردیا گیا ہے۔ واقعہ کے بعد پورے گاوں میں کہرام مچ گیا مقتولین کے وارثان کی چیخ وپکار نے علاقہ کی فضا سوگوار کردی پویس نے ملزم جابر کو موقع پر گرفتار کرلیا ہے ملزم کے مطابق اس نے اپنی بیوی کو بد چلنی کے شبہ پر قتل کیا ہے۔
بیوی بچے قتل