منشیات برآمدگی مقدمہ ‘ عمر قید ‘ جرمانہ کی سزائیں پانے والے ملزموں کی سزائیں منسوخ
ملتان (خبر نگار خصو صی ) ہائیکورٹ ملتان بنچ نے منشیات برآمدگی کے مقدمہ میں عمر قید اور جرمانہ کی سزا پانے والے 2 ملزموں کی سزائیں منسوخ کرتے ہوئے بری کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل (بقیہ نمبر56صفحہ12پر )
عدالت میں بنوں کے رہائشیوں گل میرزاد خان اور گل رباز خان نے اپیل دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ ان کیخلاف تھانہ اے این ایف ملتان میں 48کلو چرس اور 30کلو افیون برآمد ہونے کا مقدمہ درج کیا گیا جس پر سیشن عدالت ملتان نے 6 جون 2013ء کو انہیں عمر قید اور مجموعی طور پر 7,7 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا کا حکم سنایا تھا۔ گزشتہ روز عدالت میں کونسل جیمز جوزف نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ حاصل کئے گئے نمونوں کو غیر معمولی تاخیر سے لیبارٹری بھجوایا گیا اور ملتان لیبارٹری نے بھی الگ الگ رپورٹیں تیار کرنے کی بجائے ایک رپورٹ تیار کی خلاف قانون ہے لہٰذا ملزمان کو مقدمہ سے بری کیا جائے۔