ڈیرہ ‘ موسلادھار بارش ‘ ژالہ باری ‘ نشیبی علاقوں میں پانی ‘ بجلی بند

ڈیرہ ‘ موسلادھار بارش ‘ ژالہ باری ‘ نشیبی علاقوں میں پانی ‘ بجلی بند

ڈیرہ غازی خان (سٹی رپورٹر ‘نمائندہ خصوصی) ضلع ڈیرہ غازیخان میں موسلادھار بارش جبکہ شہر کے بعض علاقوں اور ٹرائبل ایریا راکھی منہ میں ژالہ باری،شہر اور گرد و نواح میں ایک گھنٹہ سے زائد مسلسل بارش سے نشیبی علاقہ پانی میں تیرنے لگے ،بازار،مارکیٹیں اور چوک پانی سے نہ صرف جل تھل ہو گئے بلکہ نہروں کا منظر پیش کرنے لگے ہرطرف پانی ہی پانی نظر آرہا ہے شہر کے شمالی علاقوں سمیت راکھی منہ(بقیہ نمبر44صفحہ7پر )

اور متعددقصبوں میں ژالہ باری بھی ہوئی ہے تاہم کسی مالی یا جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی موسلادھار بارش کی وجہ سے بجلی فیڈرز بھی بند کردیئے گئے تھے اور متعدعلاقوں میں رات گئے تک بھی بجلی بحال نہ ہو سکی بارش کی وجہ سے مارکیٹوں اور بازاروں میں کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہو کر رہ گئیں جبکہ بازاروں میں چہل پہل بھی بند ہو گئی ضلع کے ٹرائبل ایریا میں بھی شدید بارشوں کی اطلاعات ملی ہے اور ان بارشوں کی وجہ سے رودکوہی وہوا،کوڑا،سنگھڑ،سوری لنڈ،وڈور،سخی سرور اور دلانہ میں شدید طغیانی آنے کا امکان ہے بارش کی وجہ سے سردی کی شدت میں بھی ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے۔

بارش

مزید : ملتان صفحہ آخر