ملتان ‘ فاظمہ جناح گائنی ہسپتال لاوارث ‘ ادویات ختم ‘ مریض دربدر ‘ صورتحال سنگین

ملتان ‘ فاظمہ جناح گائنی ہسپتال لاوارث ‘ ادویات ختم ‘ مریض دربدر ‘ صورتحال ...

ملتان ( وقا ئع نگار ) تبدیلی کی دعوے دار حکومت نے ماں اور بچہ کے ہسپتالوں کے لیے بہترین اقدامات کے دعوے تو بہت کئے مگر صورتحال بالکل ہی مختلف ہے۔ملتان کے فاطمہ جناح گائنی ہسپتال میں کسی قسم کی سہولت میسر نہیں یہاں خواتین کو نہ تو میڈیسن فراہم کی جاتی ہیں اور نہ ہی آپریشن کے لئے سرجیکل آلات بلکہ لواحقین خود ہی سارا سامان میڈیکل سٹورز سے خرید کر لاتے ہیں جبکہ دوسری جانب (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد بھی ملتان کے دوروں پرکئی بار ماں اور بچہ کے ہسپتالوں کے لیے اقدامات اٹھانے کے اعلانات کر چکی ہیں مگر تاحال کسی وعدے پر عملدرآمد نہ ہوا.مریض میڈیسن اور سرجیکل آلات نہ ہونے پر حکومتی کارکردگی پر پھٹ پڑے لواحقین کا کہنا ہے کے سرکاری ہسپتال کس لیے بنائے ہیں جب سب کچھ خود خرید کر لانا ہے.شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ماں و بچہ کے ہسپتال میں سہولیات دینے کے وعدے پر عملدرآمد کرائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر