زکریا یونیورسٹی بھی ٹیکس نادہندہ ‘ 25 مارچ کے بعد کارروائی کا فیصلہ

زکریا یونیورسٹی بھی ٹیکس نادہندہ ‘ 25 مارچ کے بعد کارروائی کا فیصلہ

ملتان(نیوز رپورٹر)بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی بھی ٹیکس ڈیفالٹر نکلی ‘آر ٹی او انتظامیہ نے 15روز کی مہلت دے دی بعد ازاں اکاؤنٹ فریز کرکے ریکوری کی جائے گی اس بارے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بی زیڈ یو کو ٹھیکوں کی مد میں 76لاکھ روپے سے زائد ٹیکس ادائیگی کا نوٹس بھجوایا گیا جس پر انتظامیہ نے بمشکل 39لاکھ روپے جمع کروادےئے آر ٹی او انتظامیہ نے مزید سختی کی تو دو روز قبل ڈیڑھ لاکھ (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

روپے مزید جمع کروادےئے گئے مگر اب بھی یونیورسٹی کے ذمہ 36لاکھ روپے سے زائد ٹیکس واجب الادا ہے ٹیکس حکام کا کہنا ہے کہ اگر25مارچ تک مکمل ٹیکس جمع نہ کرایا گیا تو اکاؤنٹ فریز کرکے ریکوری کی جائے گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر