کشمیریوں کو بھارتی فوج کے تشدد سے بچانے والی صحافی کو قتل کی دھمکیاں

کشمیریوں کو بھارتی فوج کے تشدد سے بچانے والی صحافی کو قتل کی دھمکیاں

سری نگر( آن لائن ) کشمیری طلبا کو تشدد سے بچا کر اور اپنے گھر میں پناہ دینے پر بھارتی صحافی کو انتہا پسند ہندو قتل کی دھمکیاں دینے لگے۔پلوامہ حملے کے بعدکشمیری طالبعلموں کو تشدد سے بچا کر پناہ دینے اور بحفاظت آبائی گھروں تک پہنچانے والی بھارتی صحافی کو انتہا پسندوں کی جانب سے(بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

قتل کی دھمکیاں ملنے لگیں۔بھارتی صحافی ساگریکا کسسو 26 سالہ کشمیری پنڈت ہیں اور جموں کی رہائشی ہیں ۔ پلوامہ حملے کے بعد ساگریکا نے کھلے عام ٹویٹر پر کشمیری مسلمانوں کو پناہ دینے کی پیشکش کی۔بھارتی صحافی نے ایک ماہ کے دوران تقریباً 18 کشمیریوں کو ناصرف پناہ دی بلکہ انہیں باحفاظت کشمیر میں انکے آبائی علاقوں تک بھی پہنچایا، جس پر کئی کشمیری نوجوانوں نے ٹویٹر پر انکا شکریہ بھی ادا کیا۔ ساگریکا مودی سرکار کو تنقید کا نشانہ بھی بناتی رہتی ہیں اور مختلف آرٹیکلز کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر ہو رہے مظالم کا کچہ چٹھا بھی کھولتی رہتی تھیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر