ڈاکٹر معین کے گھر ڈاکہ ‘ دو ملزموں کیخلاف مقدمہ ‘ تفتیش کا دائرہ وسیع ‘ جلد اہم انکشافات

ڈاکٹر معین کے گھر ڈاکہ ‘ دو ملزموں کیخلاف مقدمہ ‘ تفتیش کا دائرہ وسیع ‘ جلد ...

ملتان ( وقا ئع نگار ) پولیس تھانہ الپہ نے انسپکٹر سی آئی اے طاہر اعجاز کی مدعیت میں ڈاکٹر معین کے گھر میں ڈکیتی کی واردات کے دوران تین افراد کو قتل کرنے والے دو خطرناک ڈاکوؤں غلام مصطفی اور نذیر کے خلاف ناجائز اسلحہ ایکٹ کے تحت دو الگ الگ مقدمات درج کرلیئے ہیں ان مقدمات میں دونوں ملزمان سے پولیس نے 2 کلاشنکوفیں اور سو سے زائد گولیاں برآمد کی ہیں پولیس کے مطابق یہ خطرناک(بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

ملزمان قتل ڈکیتی اور زانی کی چالیس سے زائد سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں جن سے تفتیش جاری ہے اور دوران تفتیش مزید گرفتاریوں اور برآمدگیوں کی توقع ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر