حکومت فلاپ ‘ بھیک مانگنے کے باوجود معاشی بحران سنگین ہو رہا ہے ‘ مسز شہناز سلیم

حکومت فلاپ ‘ بھیک مانگنے کے باوجود معاشی بحران سنگین ہو رہا ہے ‘ مسز شہناز ...

ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)غیر ملکی جریدے اکانومسٹ کی رپورٹ نے پاکستان میں سنگین معاشی صورتحال کی نشاندہی کررہی ہے اسوقت بھی ملک میں مہنگائی بلند ترین سطح پر ہے ۔پی(بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

ٹی آئی کا تبدیلی کا خواب چکنا چور ایک کروڑ نوکریاں ،پچاس لاکھ گھر کا وعدہ ٹوپی ڈرامہ ،جنگ زدہ ماحول میں بھی عمران خان اور اسکی ٹیم الزامات اور گالی کی سیاست سے قوم کو تقسیم کررہی ہے ۔میاں نواز شریف کی صحت کے بارے میں پوری قوم فکر مند نوازشریف کو کچھ ہوا ذمہ دار عمران خان اور حکومت ہوگی ۔بھارت نے جارحیت کی تو منہ توڑ جواب ملے گا۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی مسز شہناز سلیم ملک نے نو ن لیگ شعبہ خواتین عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔مسز شہناز سلیم ملک ایم این اے نے کہا۔نااہل حکمرانوں سے حکومت نہیں چل رہی ۔بھیک مانگنے کے باوجود معاشی بحران سنگین ہورہاہے ۔مہنگائی بلند ترین سطح پر ہے ۔غیر ملکی جریدے اکانومسٹ نے حکومت کی کارکردگی کا پول کھول دیاہے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی مسلم لیگ ن کے سربرارہ میاں نواز شریف سے ملاقات خوش آئند پوری قوم میاں نواز شریف کی صحت کیلئے دعا گو ہے جلد جمہوری قوتیں متحد کرنا اہل حکمرانوں کوا قتدار کے ایوانوں سے نکال باہر کرینگے۔

معاشی بحران

مزید : ملتان صفحہ آخر