نشتر‘ آئی سی یو وارڈ کی ویڈیو بنانے پر مشکوک شخص گرفتار ‘ تفتیش شروع

نشتر‘ آئی سی یو وارڈ کی ویڈیو بنانے پر مشکوک شخص گرفتار ‘ تفتیش شروع

ملتان ( وقا ئع نگار ) نشتر ہسپتال کے آئی سی یو وارڈ کی ویڈیو بنانے والا مشکوک شخص پکڑا گیا۔جسے نشتر انتظامیہ نے پولیس کے حوالے

(بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

کر دیا۔مگر پولیس نے کاروائی کرنے کی بجائے نشتر انتظامیہ کی حوصلہ شکنی کردی اور مشکوک شخص پکڑنے والے سیکورٹی گارڈز کو پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا۔ذرائع کے مطابق مشکوک شخص مسلسل آئی سی یو وارڈ کی ویڈیو بنا رہا تھا جہاں قاتلانہ حملہ میں زخمی نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود بھی زیر علاج ہیں۔مشکوک شخص کو سیکورٹی گارڈز نے پکڑ لیا تو وہ ویڈیو بنانے کا جواز اور تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔جسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا مگر پولیس نے بھی کاروائی نہیں کی۔

تفتیش

مزید : ملتان صفحہ آخر