غریبوں پر تشد د‘ گھروں سے بے دخلی سرائیکستان صوبہ محاذ کے زیراہتمام چوک نواں شہر پر مظاہرہ ،نعرے بازی

غریبوں پر تشد د‘ گھروں سے بے دخلی سرائیکستان صوبہ محاذ کے زیراہتمام چوک نواں ...

ملتان (نیوز رپورٹر) پاکستان سرائیکی پارٹی اور سرائیکستان صوبہ محاذ کے زیر(بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

اہتمام چوک نواں شہر میں طارق بشیر چیمہ کے ایماء پر تحصیل یزمان میں مقامی سرائیکی آبادی پر سرکاری افسران کے بہیمانہ تشدد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے کی قیادت پارٹی کے مرکزی قائدین ملک اللہ نواز وینس۔ ظہور احمد دھریجہ۔ احمد نواز سومرو اور دیگر نے کی مظاہرین کی بڑی تعداد نیبنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور مقامی آبادی کو بے دخل کرکے غنڈہ گردی کے ذریعے ان کی زمینوں پر قبضہ کرنے اور سامان کو بحق سرکار ضبط کرنے کے خلاف شدید نعرے بازی کی انہوں نے کہا کہ چولستان میں سرائیکی آبادی کو جان بوجھ کر تشدد کرکے گھروں سے بے دخل کیا جارہا ہے جس سے ہٹلر کی یاد تازہ ہوگئی ہے ق لیگ کے وزیر طارق بشیر چیمہ سرائیکی آبادی کو مسلسل ٹارگٹ کررہے ہیں جبکہ وزیر اعلی پنجاب نے ابھی تک اپنے اتحادیوں اور انتظامیہ کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا انہوں نے مطالبہ کیا مقامی آبادی پر تشدد کرنے والے افسران کو فوری برطرف کیا جائے اور سپریم کورٹ مقامی آبادی کی بے دخلی کا نوٹس لے کر داد رسی کریں۔

مظاہرہ

مزید : ملتان صفحہ آخر