اور نج ٹرین کیلئے بنائی گئی خصوصی کمیٹی نے تاریخی عمارتوں کا دورہ کیا

اور نج ٹرین کیلئے بنائی گئی خصوصی کمیٹی نے تاریخی عمارتوں کا دورہ کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر) اورنج لائن ٹرین منصوبے کے روٹ پر واقعہ تاریخی عمارتوں کی بحالی کے سلسلے میں جاری کام کا جائزہ لینے کے لئے اورنج لائن ٹرین منصوبے کی ماہرین پر مشتمل کمیٹی نے تمام تاریخی عمارتوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ان عمارتوں کی بحالی کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں کمیٹی کے ارکان بابا موج دریا مزار چوبرجی، زیب النساء مزار سمیت دیگر تاریخی عمارتوں پر گئے۔ اس موقعہ پر کمیٹی نے چوبرجی کے گردونواح میں بنائے جانے والی بانڈری وال پر جنگلوں کی تنصیب اور باؤنڈری وال کے اندر باغ تعمیر کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔