نجی سکولوں میں کلین اینڈ گرین مہم کا آغاز ، 18تا 23مارچ ہفتہ صفائی منایا جائیگا

نجی سکولوں میں کلین اینڈ گرین مہم کا آغاز ، 18تا 23مارچ ہفتہ صفائی منایا جائیگا

لاہور (جنرل رپورٹر)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے حوالے سے صفائی وآگاہی سرگرمیاں جاری ، مارچ کے مہینے میں ایل ڈبلیو ایم سی نے شہر میں صفائی کے حوالے سے ایک جامع پلان مرتب کیا اور یکم مارچ سے اس پلان پر عملدرآمد جاری ہے۔شہر میں مختلف مقامات پر آگاہی کیمپ لگائے گئے۔ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی خالد نذیر کا کہنا تھا کہ کلین اینڈ گرین مہم کو کامیاب بنانے کے لیے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی انتظامیہ متحرک ہے اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں 18تا 23مارچ ہفتہ صفائی کے طور پر منایا جا ئے گا اسسٹنٹ منیجرز آپریشنز سمیت تمام زونل افسران کو احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ شہر میں جاری صفائی آپریشنز میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ہفتہ صفائی کے دوران اربن ایریاز کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں بھی خصوصی توجہ دی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے کلین اینڈ گرین مہم کے تحت ہونیوالی اہم میٹنگ میں کیا۔اجلاس میں تمام جنرل منیجرز، منیجرز،اسسٹنٹ منیجرز اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔ دریں اثناء ضلعی انتظامیہ نے پرائیویٹ سکولوں میں بھی کلین اینڈ گرین مہم کو بھرپور طریقے سے چلانے کا آغاز کر دیا ہے اور وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق شجرکاری ،صفائی ستھرائی اور ہینڈ واش کی باقاعدہ طور پر سر گرمی کروائی گئی۔ اس ضمن میں برکی میں ایک نجی سکول میں کلین اینڈ گرین میم کے تحت ،ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے تقریب میں مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ اے ڈی سی فنانس اینڈ پلاننگ ،اے سی کینٹ اور سکول انتظامیہ کے نمائندگان بھی موجود تھے ۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ شجر کاری اور صفائی سھرائی مہم میں بچوں کی شرکت بہت ضروری ہے۔اس وجہ سے ضلعی انتظامیہ اس مہم میں سکولوں کے طالب علموں پر خصوصی توجہ دے کر ان کو مہم میں شامل کر رہی ہے ،بچے شجر کاری اور صفائی ستھرائی کے میسج کو گھر پہنچائیں اور اپنے گھروں میں صفائی ستھرائی اور شجرکاری لازمی کریں

کلین اینڈ گرین

مزید : میٹروپولیٹن 1