بھارتی جنگی جنون نے پاکستانی قوم کو بیدار کر دیا،قاری زوار بہادر

بھارتی جنگی جنون نے پاکستانی قوم کو بیدار کر دیا،قاری زوار بہادر

لاہور(نمائندہ خصوصی )جمعیت علماء پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ بھارت نے جنگی جنون پیدا کرکے ایک بار پھر پاکستانی قوم کوبیداراور متحد کردیا ہے پوری قوم انشاء اللہ دشمن کے مقابلے میں سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو گی اور دشمن کو بدترین شکست سے دو چار کیا جائے گاپاکستان ایئر فورس اورمسلح افواج نے دو بھارتی طیارے تباہ کرکے ثابت کردیا ہے کہ بھارت ہماری مسلح افواج کا مقابلہ نہیں کرسکتا انہوں نے کہا کہ بھارت نے گزشتہ 70 سال سے ہر محا ذ پر پاکستان کے خلاف سازشوں کا جال بُنا ہے اس کا بڑا ملک ہونے کا گھمنڈ اللہ پاک نے ہر موقع پر خاک میں ملا دیا بھارت‘ امریکہ اور اسرائیل کے پاکستان کے خلاف ناپاک ارادے گزشتہ کئی دھائیوں سے جاری ہیں مگر ان کے مکروہ عزائم ہمیشہ ناکام ہوئے ہیں۔بھارت 70 سال سے کشمیری عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑرہا ہے 7 لاکھ بھارتی افواج نے کشمیری عوام کا زندہ رہنا دشوار کردیا ہے آئے دن نہتے کشمیری عوام پر دہشت گردی کرکے نہتے کشمیریوں کو شہید کررہا ہے مگر عالمی طاقتوں کو اس کا ظلم دکھائی نہیں دیتاتو دوسری جانب پاکستان پر مختلف وارداتوں کے ذریعے سازشیں کرنااس کاماٹوبن چکا ہے پاکستانی قوم پرامن رہنا چاہتے ہیں مگر اپنی سلامتی پر قوم کا بچہ بچہ قربان ہونے کو تیار ہے۔قاری زوار بہادر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج دنیا کی بہترین فوج ہے تو عوام بھی موت سے بے نیاز ہو کر بھارت کے مقابلے کو ہمہ وقت تیار ہیں ۔اگر بھارت نے دوبارہ کوئی حرکت کی تو دنیا کا نقشہ تبدیل کردیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گجرات میں نظام مصطفےٰ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔کانفرنس سے پیر سید منور حسین شاہ ،مولانا سرفراز احمد قادری ،حافظ وسیم رفیق اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1