مٹی چوری کی روک تھام کیلئے دفعہ144میں 2ماہ توسیع کی سفارش

مٹی چوری کی روک تھام کیلئے دفعہ144میں 2ماہ توسیع کی سفارش

لاہور(جنرل رپورٹر )لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ڈائریکٹر جنرل آمنہ عمران خان کی ہدایت پر ایل ڈی اے سٹی سکیم کا سائٹ آفس موضع کاہنہ میں پہلے سے دستیاب ایک عمارت میں قائم کر دیا گیا ہے جسے جلد ہی آپریشنل کر کے سکیم کے ضروری معاملات موقع پر ہی انجام دیئے جائیں گے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (اربن پلاننگ )رانا ٹکا خان نے ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں مٹی چوری کی روک تھام کے لئے علاقہ میں نافذ دفعہ 144کے اطلاق میں مزید دو ماہ توسیع کی سفارش کی ہے اور اس مقصد کے لئے سیکرٹری ہاؤسنگ کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔ دریں اثناء ڈویلپمنٹ پارٹنرز کے ساتھ ساتھ مالکان اراضی نے خود بھی ایل ڈی اے سٹی کے لئے زمین پیش کرنا شروع کر دی ہے۔ ایل ڈی اے سٹی کے چاروں ڈویلپمنٹ پارنٹرزکو بھی سپریم کورٹ کی مقرر کردہ ٹائم لائن کے اندر اندر اس منصوبے کو مکمل کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر تمام وسا ئل بروئے کار لانے کی ہدایت کی گئی ہے اور ماہ رواں کے دوران پونے چار سوکنال رقبہ ایل ڈی اے کو پیش کر دیا گیا ہے ۔ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں سکیم کے 9ہزار فائل ہولڈرز کو پلاٹ دینے کے لئے آٹھ ماہ کاوقت مقرر کیا گیا ہے‘ ڈویلپمنٹ پارٹنرزکو ہدایت کی گئی ہے کہ اس مدت میں زیادہ سے زیادہ اراضی مہیا کریں‘ بعد ازاں ایل ڈی اے قانونی طو ر پر باقی ماندہ اراضی مالکان سے ایکوائر کرنے کا مجاز ہے۔

سفارش

مزید : میٹروپولیٹن 1