برائلر 16روپے کمی کے بعد 225روپے فی کلو ہو گیا

برائلر 16روپے کمی کے بعد 225روپے فی کلو ہو گیا

لاہور (سٹی رپورٹر) لاہور کی اوپن مارکیٹ میں برائیلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 16 روپے کی کمی کر دی گئی اس کمی کے ساتھ برائیلر مرغی کے گوشت کی قیمت 240 روپے سے کم ہو کر 225 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ زندہ مرغی کی قیمت میں 11 روپے کی کمی کے بعد زندہ مرغی 155 روپے میں فروخت کی جاتی رہی علاوہ ازیں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بنک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت مستحکم رہی ڈالر کی انٹر بنک قیمت 139 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 138 روپے اور قیمت فروخت 139 روپے 20 پیسے کی سطح پر دیکھنے میں آئی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1