عورت کو کسی مذہب نے اسلام جیسی عزت نہیں دی،سیاسی و سماجی خواتین

عورت کو کسی مذہب نے اسلام جیسی عزت نہیں دی،سیاسی و سماجی خواتین

لاہور(لیڈی رپورٹر) مختلف دینی و سیا سی جما عتو ں کی خواتین جما عت اسلا می سمیعہ راحیل قا ضی ،ایم پی اے سید زہرا نقوی ، نبیرہ نعیمی ، تحریک انصا ف کی ڈسٹرکٹ ممبر نسیم زہرا ،ربیعہ طا رق ، فرح ناز نے کہا ہے کہ عورت کو اسلام جیسی عزت کسی اور مذہب نے نہیں دی۔ عورت کی آزادی کے نام پر دینی اقدار، مشرقی روایات اور خاندانی نظام کو تباہ کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ ایک فیصد آذاد خیال خواتین ہمارے معاشرے کی ترجمان نہیں۔ یوم خواتین پر نامناسب نعروں کی وجہ سے خواتین کے اصل مسائل پس پردہ چلے گئے۔ پاکستانی معاشرے میں مغربی ایجنڈے کی کوئی گنجائش نہیں۔ دین بیزار لبرل فاشسٹ انتشار اور فساد پھیلا رہے ہیں۔ حکومت فارن فنڈڈ این جی اوز کے خلاف کاروائی کرے۔ اسلام نے عورت کو ماں، بہن، بیوی اور بیٹی کی حیثیت سے بلند مقام دیا ہے۔ عورت کے حقوق کی آڑ میں عریانی و فحاشی کو فروغ دینے کی کوششیں ناقابل قبول ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ’’پا کستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مٹھی بھر لبرل خواتین نے عورت کے نام پر عورت کی تذلیل کی ہے۔ حکومت لبرل انتہا پسندی کا نوٹس کیوں نہیں لیتی۔ مغرب کی آزاد عورت عدم تحفظ اور ذلت و رسوائی کا شکار ہے۔ مسلم خواتین حضرت فاطمہ کو اپنا آئیڈیل بنائیں۔ انہو ں نے کہا کہ اسلام نے جنت کو ماں کے قدموں تلے قرار دیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1