قادیانیوں کو مسلمانوں کی صفوں میں شامل نہیں ہونے دینگے،علماء

قادیانیوں کو مسلمانوں کی صفوں میں شامل نہیں ہونے دینگے،علماء

لاہور(سٹی رپورٹر) کسی بھی قادیانی کو مسلمانوں کی صفوں میں شامل نہیں ہونے دیں گے۔ امت مسلمہ نے قادیانی گروہ کو ان کے کفریہ عقائد کی وجہ سے اسلام اور مسلمانوں سے علیحدہ کردیا ہے اب کوئی ماں کا لعل قادیانیوں کو مسلمانوں کی صفوں میں شامل نہیں کرسکتا ، اہم سرکاری عہدوں پر براجمان ہونے والے قادیانیوں کو عہدوں سے ہٹایا جائے ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی،مولانا عزیز الرحمن ثانی ، مبلغ ختم نبوت لاہور مولانا عبدالنعیم، مولانا قاری عبدالعزیز نے چناب نگر سالانہ تحفظ ختم نبوت کورس کی دعوتی مہم کے سلسلے میں لاہورکے مختلف مدارس کے دورہ کے دوران علماء اور طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ قادیانی آئینی طور پر غیر مسلم اقلیت ہیں ، ختم نبوت اور قادیانیت کے متعلق آئینی شقوں کو ختم کرنے کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے ۔ علماء نے کہا کہ سالانہ چناب نگر کورس انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے جسمیں شامل ہونیوالوں کو بھرپور تیاری کرائی جاتی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1