ہائی لیول ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس 7رہائشی اور 2کمرشل نقشے منظور

ہائی لیول ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس 7رہائشی اور 2کمرشل نقشے منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی زیر صدارت ہائی لیول ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں ایل ڈی اے ، ایم سی ایل ، ٹیپا ، ٹریفک پولیس ،اور دیگر افسران نے شرکت کی ۔ اجلا س میں نقشہ کی منظوری کے لئے9کیس پیش کئے گئے ۔سات کمرشل اور دو رہا ئشی عمارتوں کی تعبیر کیس پیش کئے گئے ۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے تمام نقشوں کی منظوری دے دی ہے ۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ تمام متعلقہ محکمے نقشہ جات کے مطابق تعمیر کو یقینی بنائیں ۔