فاران شوگرملز لمیٹڈکے بعداز ٹیکس منافع میں نمایاں اضافہ

فاران شوگرملز لمیٹڈکے بعداز ٹیکس منافع میں نمایاں اضافہ

اسلام آباد (اے پی پی) فاران شوگرملز لیمیٹڈکے مالی سال 2017-18 ء کے دوران بعدازٹیکس منافع میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیا گیاہے۔ کمپنی کے اعداد و شمارکے مطابق مالی سال 2017-18ء کے دوران فاران شوگرملز لمیٹڈکو 442 ملین روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہوا جو مالی سال 2016-17 ء کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ مالی سال 2016-17 ء میں فاران شوگرملز لمیٹڈکو 184 ملین روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہواتھا۔ اعدادوشمارکے مطابق اس عرصہ میں فی حصص آمدنی 17.69 روپے ریکارڈ کی گئی۔

جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ مالی سال 2016-17 ء میں فاران شوگرملز کی فی حصص آمدنی 7.36 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔مذکورہ عرصہ میں انتظامی اخراجات کی مد میں 15 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید : کامرس