ایشین سٹاک مارکیٹس میں کمی

ایشین سٹاک مارکیٹس میں کمی

ہانگ کانگ (اے پی پی) ایشین سٹاک مارکیٹس میں مندی رہی جس کی وجہ برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے بریگزٹ معاہدے کی عدم منظوری اور امریکا چین تجارتی کشیدگی میں کمی کے انتظار میں سرمایہ کاروں کی محتاط کاروباری سرگرمیاں ہیں۔ٹوکیو کا نکی 225 انڈیکس 213.45 پوائنٹ (0.99 فیصد) گر کر 21290.24 پوائنٹ پر بند ہوا۔ٹاپکس انڈیکس 13.41 پوائنٹ ( 0.84 فیصد) کمی کے ساتھ 1592.07 پوائنٹ پر بند ہوا۔ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس وقفے پر 0.6 فیصد کم ہوکر 28762.85 پوائنٹ رہا۔شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں 1.1 فیصد کمی کے ساتھ 3026.95 پوائنٹ پر بند ہوا۔دیگر علاقائی سٹاک مارکیٹس میں سیؤل 0.4 فیصد، سڈنی 0.2 فیصد اور سنگاپور میں 0.8 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

ولنگٹن ار منیلا سٹاکس میں کمی تاہم تائپے، ممبئی اور جکارتا سٹاکس میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید : کامرس