جعلی اکاؤنٹس کیس میں جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ملزم آفتاب میمن سے وکیل کو ملاقات کی اجازت
اسلام آباد (این این آئی)جعلی اکاؤنٹس کیس میں جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ملزم آفتاب میمن سے وکیل کو ملاقات کی اجازت دیدی گئی۔ بدھ کو احتساب عدالت نے ملزم کے وکیل کو دوران جسمانی ریمانڈ ملنے کی اجازت دے دی۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے احکامات جاری کئے ۔آفتاب میمن تیرہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں ۔ملزم آفتاب میمن پر قومی خزانے کو 80 کروڑ روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔