شیخ رشید اتحادی ضرور مگر ان کے اپنے نظریات ہیں،شفقت محمود

شیخ رشید اتحادی ضرور مگر ان کے اپنے نظریات ہیں،شفقت محمود

اسلام آباد(آن لائن ) تحریک لبیک پاکستان کے فیض آباد دھرنے کی حمایت کرنے اور سپریم کورٹ کے فیصلے میں شامل آئی ایس آئی کی رپورٹ میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا نا م آنے پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ان کا دفاع کرنے سے انکار کر دیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں انکا کہنا تھا شیخ رشید ہمارے اتحادی ضرور ہیں تاہم ان کے اپنے نظریات ہیں ۔فیض آباد دھرنا کیس میں وضاحت پیش کرنے سے متعلق سوال پر شفقت محمود نے کہا اگر شیخ رشید کے نظریات ہماری طرح کے ہوتے تو وہ پی ٹی آئی میں شامل ہو جاتے لیکن وہ ہما ر ے حلیف ہیں اور انتخابات میں ہم نے ان کی حمایت کی تھی، شیخ رشید کو بہت سارے معاملات میں ہم سے اختلاف ہیں اور وہ اس کا ٹی وی پر کھل کر اظہار بھی کرتے ہیں، وہ اپنی جماعت کے لیڈر ہیں، ان سے یہ سوال ضرور کیا جائے۔یاد رہے فیض آباد دھرنا کیس میں سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی آئی ایس آئی کی رپورٹ میں کہا گیا تھا فیض آباد دھرنے کی حمایت کرنیوالوں میں شیخ رشید بھی شامل ہیں۔

شفقت محمود

مزید : صفحہ آخر