بابا گور و نانک دیو جی کے جنم دن تک فیز ون مکمل ہوجائے گا ،طارق وزیر

بابا گور و نانک دیو جی کے جنم دن تک فیز ون مکمل ہوجائے گا ،طارق وزیر

لاہور(فلم رپورٹر)سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کی آخری آرام گاہ تاریخی گورودوارہ کرتار پور صاحب ناروال کی توسیع کا 40فی صد کام مکمل ،توسیع کے بعد 3لاکھ یاتری مذہبی رسومات ادا کر سکیں گے ،بیساکھی میلہ پر آنے والے سکھ یاتریوں کو بہت کچھ نیا دیکھنے کو ملے گا ،بابا گور و نانک دیو جی کے 550ویں جنم دن تک فیز ون مکمل ہوجائے گا کرتار پور انتظامات پر سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ طارق وزیر کا کہاکہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان، وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نو ر الحق قادری اور چیئرمین بورڈ طاہر احسان کے احکاما ت مطابق گورو دوارہ کرتار پور صاحب کی چار دیواری ،داخلی خارجی راستے تاریخی طرز تعمیر کے عین مطابق تعمیر کئے جا رہے ہیں ،گورو دوار ہ کی پہلے سے موجود چار دیواری کے اطراف میں تین سو فٹ توسیع کی جا رہی ہے ۔موجود ہ بلڈنگ 10سے 15ہزار سکھ یاتری یاترا کر سکتے ہیں جبکہ ترقیاتی کام مکمل ہونے کے بعد بعد 3لاکھ یاتریوں کی مذہبی رسومات ادا کرنے کی گنجائش ہوگی۔توسیع کے دوران کسی بھی عمارت یا دیوار کو نہیں گرایا جائے گا ۔ان کا کہنا ہے کہ سیکورٹی عملہ نے تمام ترانتظامات سنبھال رکھے ہیں،ترجمان بورڈ عامر حسین ہاشمی کے مطابق گورودوارے کی توسیع اور تزئین وآرائش کا کام دن رات جاری ہے ۔ترقیاتی کام مکمل ہونے کے بعد آنے والے یاتریوں ترقیاتی کام دیکھنے کے بعد مسرت ہو گی ۔ عالمی سطح پر بھی پاکستان کے اس اقدمات کی خوب تعریف ہو رہی ہے۔ ڈپٹی سیکرٹری شرائنز عمران گوندل نے ترقیاتی کاموں و تنزئین آرائش کے حوالے سے مزید بتایا کہ کرتار پورصاحب کے ساتھ ساتھ گورو دوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب ،گورو دورہ پنجہ صاحب حسن ابدال ،گورودوارہ ڈیرہ صاحب لاہور سمیت دیگر مذہبی عبادت گاہوں میں ڈویلپمنٹ کے کام جاری ہیں اور مزید ٹینڈر دیئے جا رہے ہیں ۔بیساکھی میلہ کی مناسبت سے تمام گورو دوارہ میں لنگر ،رہائش کی سہولیات میسر ہو ں گی اور بلڈنگز کوبرقی قمقموں سے سجا یا جا ئے گا ۔

طارق وزیر

مزید : صفحہ آخر