سند ھ حکومت نے محنت کشوں کیلئے رواں سال کی تعطیلات کے کیلنڈر کا اعلان کردیا

سند ھ حکومت نے محنت کشوں کیلئے رواں سال کی تعطیلات کے کیلنڈر کا اعلان کردیا

کراچی(این این آئی)محکمہ محنت و انسانی وسائل حکومت سندھ نے جاری کردہ اپنے ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ حکومت سندھ نے سندھ فیکٹریز ایکٹ, 2015 (2016 کے سندھ ایکٹ نمبر 13) کی شق 80(1) کے اختیارات کے تحت رواں سال 2019 میں محنت کشوں کیلئے تعطلیات کا اعلان کردیا ہے . جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 5 سے 7 جون عیدالفطر ( پہلی شوال 1440) ؛ 12 سے 14 اگست ( عیدالاضحی 10 ذوالحج) ؛ 14 اگست جشن آزادی ؛ 9 سے 10 ستمبر عاشورہ (9 اور 10 محرم الحرام 1441) ، 11 نومبر عید میلاد النبی ( 12 ربیع الاول 1441) ، 25 دسمبر یوم ولادت قائد اعظم / کرسمس کے موقع پر تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے محنت کشوں کے لئے 21 مارچ ھولی ، 24 اگست کرشنا جنم اشتمی ، 6 اکتوبر درگاپوجا تہوار ، 8 اکتوبر دوسیرا تہوار اور 27 اکتوبر کو دیوالی کے تہوار پر تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے. 13 اکتوبر کو گرو والمکی سوامی جی کے جنم کے موقع پر بھی تعطیل ہو گی۔مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے محنت کشوں کے لئے گڈ فرائیڈے 19 اپریل ،ایسٹر 21 اپریل ، کرسمس کے دوسرا روز 26 دسمبر تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔ پارسی برادری کے لئے نوروز 17 اگست : 22 اگست یوم پیدائش زرتشت (خورداد سال) ، جبکہ 18 مئی کو بدھ پرمیما کے موقع پر بدھ مذہب اور 12 نومبر گرو نانک دیو جی کے جنم دن کے موقع پر سکھ برادری کے لئے تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ مسلمانوں کی تعطلیات چاند نظر آنے اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلوں سے مشروط ہیں. مزید کہ مسلمان محنت کشو ں کو یہ اختیار حاصل ہے کہ آجر کو سات روزہ نوٹس کے بعد وہ مندرجہ بالا تعطیلات کے بدلے شب برات یا شب معراج کی تعطیلات حاصل کر سکتے ہیں۔

سند ھ حکومت

مزید : صفحہ آخر