قومی سیاحتی ہم آہنگی بورڈ کا قیام 9 وورکنگ گروپس کی تشکیل

قومی سیاحتی ہم آہنگی بورڈ کا قیام 9 وورکنگ گروپس کی تشکیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن) وزیرِ اعظم عمران خان کی منظوری سے نیشنل ٹورازم کوآرڈینیشن بورڈ اور بورڈ کے نو ورکنگ گروپس تشکیل دے دیے گئے۔ کابینہ ڈویڑن نے نیشنل ٹورازم کوارڈینیشن بورڈ اور ورکنگ گروپس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ بورڈ میں وزارتِ خارجہ، ایوی ایشن ڈویژن، وزارتِ داخلہ، دفاع اور وزارتِ اطلاعات کے جوائنٹ سیکرٹریز بھی بورڈ میں متعلقہ وزارتوں کی نمائندگی کریں گے وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی سید ذوالفقار عباس بخاری نیشنل ٹورازم کوآرڈینیشن بورڈ کے قائم مقام چئیرمین کے فرائض سرانجام دیں گے۔ بورڈ سیاحت کے ضمن میں نئی ویزہ پالیسی اور این او سی قواعد و ضوابط پر عمل درآمد کے معاملات بھی دیکھے گا۔ تشکیل دیے جانے والے گروپس میں مندرجہ ذیل ورکنگ گروپس شامل ہیں ثقافت، ورثہ اور آثار قدیمہ کی سیاحت کا ورکنگ گروپ ، ایکو ٹورازم ورکنگ گروپ برینڈنگ اینڈ مارکیٹنگ ورکنگ گروپ ریگولیٹری اینڈ پالیسی ریفارمز ورکنگ گروپ مذہبی سیاحت ورکنگ گروپ سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے ورکنگ گروپ انفرا سٹرکچر اور سہولیات کے لئے ورکنگ گروپ اینڈونچر ٹورازم ورکنگ گروپ ٹرانس ہمالین جیپ ریلی ورکنگ گروپ ۔علاوہ ازیں بورڈ کسی بھی مناسب شخصیت کو ورکنگ گروپ کا ممبر بنانے کا مجاز ہوگا۔
بورڈ قیام

مزید :

صفحہ آخر -