فیصل واوڈاکیخلا ف گستاخی کا مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست دائر

فیصل واوڈاکیخلا ف گستاخی کا مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست دائر

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آبادڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں وفاقی وزیرفیصل واوڈاکے خلاف گستاخی کا مقدمہ درج کرنے کیلئے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی جس کے بعد عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کر تے ہوئے بحث کیلئے 18مارچ کی تاریخ مقرر کر دی ۔ بدھ کو درخواست پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج سکندرخان کی عدالت نے کی۔شہری فیضان جمال نے ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے درخواست دائر کی۔ایڈووکیٹ عادل عزیزقاضی کے ذریعے دائردرخواست میں ایس ایس پی اورایس ایچ او تھانہ رمناکوفریق بنایا۔درخواست میں کہاگیا کہ فیصل واڈانے ٹی وی پر انٹرویومیں وزیراعظم عمران خان کواللہ تعالی کے بعد بڑی ہستی قراردیا۔درخو است میں استدعا کی گئی کہ مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے پر مقدمہ درج کیاجائے۔پولیس رپورٹ میں ہمارے پاس مانیٹرنگ کاکوئی نظام نہیں ہے کہ اسے ریکارڈپرلایاجائے۔درخواست دی پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکارکردیا،عدالت مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے بحث کیلئے سماعت 18مارچ تک ملتوی کردی۔

گستاخی کا مقدمہ

مزید : صفحہ آخر