16ہزار اضافی حج کوٹہ کنفرم اور رجسٹرڈکمپنیوں کو بکنگ کی فی الفوراجازت دی جائے ،ہوپ

16ہزار اضافی حج کوٹہ کنفرم اور رجسٹرڈکمپنیوں کو بکنگ کی فی الفوراجازت دی جائے ...

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ہوپ پاکستان کے مرکزی چےئرمین وحید اقبال بٹ نے سرکاری حج سکیم میں کامیاب ہونے والوں کو مبارک باددی ہے،قرعہ اندازی میں رہ جانے والوں کو خوشخبری سنائی کہ آپ مایوس نہ ہوں آپ حج کی سعادت حاصل کریں گے ،آپ وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹwww.hajjinfo.orgپر پرائیویٹ حج سکیم کے حج آرگنائزر کی تصدیق کر کے حج 2019ء کے لیے معلومات حاصل کریں،وحید اقبال بٹ نے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری ،وفاقی سیکرٹری میاں مشتاق احمد کی طرف سے شفاف کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرائیویٹ حج سکیم 40فیصد کی سٹیک ہولڈر ہے فوری طور پر R.Lلیٹر جاری کیے جائیں اور رجسٹرڈ حج آرگنائزر کی فہرست وزارت کی ویب سائٹ پر چڑھائی جائے تا کہ سرکاری حج سکیم کی قرعہ اندازی میں ناکام ہونے والوں کو پرائیویٹ حج سکیم میں حج درخواست دینے کی سہولت مل سکے،مرکزی چےئرمین ہوپ نے کہا ہے کہ حج آپریشن 2019ء کو مثالی بنانے کے لیے جامعہ منصوبہ بندی کر رہے ہیں،پرائیویٹ سکیم کا حج آپریشن شاندار ہو گا،انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال پرائیویٹ حج سکیم کی بکنگ میں تاخیر کی وجہ سے بے تحاشا مسائل اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا اس لیے ہم وفاقی وزیر ،وفاقی سیکرٹری سے اپیل کریں گے کہ وہ رجسٹرڈ کمپنیوں کو بکنگ کی فوری اجازت دیں،انہوں نے کہا سعودی عرب سے رابطہ کر کے 16ہزار اضافی کوٹہ کا کنفرم کیا جائے،اضافی ملنے والا کوٹہ پرائیویٹ سکیم کو دیا جائے،2014ء کے تحریری معاہدے کے مطابق کاٹا گیا کوٹہ بحال کیا جائے اور 50والوں کا کوٹہ کم ازکم 80کیا جائے تا کہ وہ بہتر انداز میں آپریشن کر سکیں،چےئرمین ہوپ نے ائیر لائنز کے حوالے سے فلائی پالیسی اوپن کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر