سرکاری سکیم کی مقبولیت میں کمی ،2018سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد حج درخواستیں کم آئیں

سرکاری سکیم کی مقبولیت میں کمی ،2018سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد حج درخواستیں کم آئیں

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سرکاری حج سکیم2019ء کو جھٹکا ،مقبولیت میں کمی،گزشتہ سال سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد حج درخواستیں کم آئی ہیں ،حج2018ء میں 3لاکھ 87ہزار حج درخواستیں وصول ہوئیں تھیں اس سال دو لاکھ 16 ہزار 576 درخواستیں وصول ہوئی ہیں ،حج2018ء میں مجموعی طور پر کارکردگی کے لحاظ سے پرائیویٹ حج سکیم کے خلاف گزشتہ سالوں کی نسبت بہت کم شکایات موصول ہوئیں کارکردگی بہتر رہی،سرکاری حج سکیم 2018ء میں شاہین ائیر لائنز کی عدم دستیابی کی وجہ سے سرکای سکیم کے عازمین شدید متاثر ہوئے،منیٰ،عرفات ، مذدلفہ میں ٹرانسپورٹ اور کھانے کی شکایات بھی زیادہ ہوئی ،حج2019ء گزشتہ سال سے ایک لاکھ 67ہزار روپے مہنگا ہونے کی وجہ سے چیلنجز بھی بڑے ہیں۔

درخواستیں

مزید : صفحہ آخر