لنڈی کوتل میں ریلوے اراضی کی دوبارہ نیلامی روک دی گئی

لنڈی کوتل میں ریلوے اراضی کی دوبارہ نیلامی روک دی گئی

پشاور (نیوز رپورٹر )پشاور ہائی کورٹ نے لنڈی کوتل میں واقع ریلوے کی ملکیت زمین کی دوبارہ نیلامی روک دی اوراس پر بازار بنانے سے متعلق درخواست گزار کو اجازت دینے کیلئے محکمہ ریلوے سے جواب مانگ لیا ۔جسٹس اکرام اللہ اورجسٹس ابراہیم خان پر مشتمل دورکنی بنچ نے اظہر یوسف ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائر حبیب اللہ نامی درخواست گزار کی رٹ کی سماعت کی ۔دوران سماعت انہوں نے عدالت کو بتایاکہ لنڈی کوتل میں ساڑھے 11کنال ریلوے کی ملیکیتی زمین درخواست گزار نے سب سے زیادہ بولی دے کر بازار تعمیر کرنے کیلئے لیز پر حاصل کی تھی اورابھی تک انہیں اس حوالے سے زمین کارقبہ ناپ کر حوالے نہیں کیاگیا اوروہ قانونی طورپرلیز ہولڈرہے لہذا محکمہ ریلوے کو ہدایت کی جائے کہ درخواست گزار کو زمین کاقبضہ دیاجائے اورکسی کو یہ زمین ٹرانسفر نہ کیاجائے جس پر عدالت نے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے ریلوے حکام سے جواب طلب کرلیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر