ماں کا گود بچوں کا پہلا بنیادی مدرسہ جو کامیابی میں کلیدی کردار کا حامل ہے ،مولانا محمد طیب طاہری
صوابی( بیوروپورٹ)جماعت اشاعت التوحید والسنت کے مرکزی امیر شیخ القر آن مولانا محمد طیب طاہری نے پنج پیر ضلع صوابی میں مسجد یمان مسجد میں سالانہ اختتامی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا ہے کہ ماں کا گود بچوں کا پہلا بنیادی مدرسہ ہیں جو انسان کی کامیابی میں اہم کر دارا دا کر تا ہے۔ پنج پیر میں ایک یتیم بچہ تھا ان کی ماں نے ان کی اچھی پرورش کی ان کی توجہ دینی تعلیم پر صرف کی اس ہی کی وجہ سے آج پنج پیر چھوٹا سا گاؤں دارالقر آن پنج پیر سے منسوب ہیں یہ بچہ میرا والد محترم مولانا محمد طاہر تھے انہوں نے اپنی قوم کو صحیح راہ دکھائی ۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت اشاعت کا مشن لوگوں کا اصلاح ہے امن اور اصل کامیابی قر آن و سنت کے درس میں مضمر ہے کا کی زندہ مثال ہمارا گاؤں پنج پیر ہے اس میں ایسا گھر نہیں جس کا بچہ بچہ قر آن خواں نہ ہو مولانا محمد طیب نے مسجد یمان میں 32طلباء میں ترجمعہ ، حفظ ناظرہ کے طلباء شریک تھے اسناد اور انعامات تقسیم کئے #