پولیو مہم کی کامیابی اولین ترجیح ہے ،ڈی ایچ او تیمرگرہ

پولیو مہم کی کامیابی اولین ترجیح ہے ،ڈی ایچ او تیمرگرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تیمرگرہ ( بیورورپورٹ ) پولیو مہم کی کامیابی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جا ئیگی ،تمام سرکاری ادارے اورذندگی کے مختلف طبقات 25مارچ سے شر وع ہو نے والے پولیو کے خصوصی مہم کی کا میابی میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیرلویر محمد ارشاد خان ۔اس حوالے سے انسداد پو لیو کمیٹی کا اجلاس جرگہ ہال بلا مبٹ میں منعقد ہوا جس میں تمام ذمہ داران نے شرکت کی ،اس موقع پر بر یفنگ د یتے ہو ئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شوکت علی نے کہا کہ 25مارچ سے شرو ع ہونے والے سیہ روزہ پولیو مہم کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے جس کے لئے 981ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہے ،مہم کے دوران تین لاکھ چھ ہزار 11پانچ سال سے کم عمر بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلا ئے جا ینگے، ،اس موقع پر اپنے خطاب میں اے ڈی سی محمد ارشاد خان نے کہا کہ باجوڑ میں پولیو کیس آنے کے بعد ملحقہ ضلع دیر لویر میں ایمرجنسی بنیادوں پر انسدا د پولیو کی خصوصی مہمات کاسلسلہ جاری ہے ،مہم کی کامیا بی میں میڈ یا ،علماء کرام ،مقامی مشران اور اساتذہ کرام اپنا کردا ر ادا کریں ،غفلت برتنے پر سرکاری اہلکاروں کے خلا ف محکمانہ کاراوائی عمل میں لا ئی جا ئیگی ۔