پبی ،زبانی تکرار پر فریقین میں فائرنگ ،ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد

پبی ،زبانی تکرار پر فریقین میں فائرنگ ،ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد

پبی ( نما ئندہ پاکستان ) نوشہرہ کلاں میں خانہ بدوش قبیلے میں زبانی تکرار پردو فریقین میں فائرنگ سے قتل اور اقدام قتل کرنے والے ملزمان گرفتار۔ملزمان کا اعتراف جرم ،واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد۔مزید تفتیش جاری تفصیلات کے مطابق:۔02 دن قبل نوشہرہ کلاں پولیس کو اطلاع ملی کہ محلہ سلطان آباد نزد کشتی پل نوشہرہ کلاں میں خانہ بدوش قبیلے میں 02 فریقین کے مابین معمولی بات پر جھگڑا ہوا اور ایک دوسرے پر فائرنگ کرکے دونوں فریقین میں سے چند کسان زخمی ہیں۔نوشہرہ کلاں پولیس نے فوراً موقع پر پہنچ گئی۔لیکن پولیس کے پہنچنے سے پہلے ملزمان وہاں سے فرار ہوئے تھے اور زخمیوں کو مقامی لوگ ہسپتال پہنچا چکے تھے۔ہسپتال میں ایک زخمی ساگر علی ولد صابر علی جاں بحق ہو گیا۔جس پر دونوں فریقین پر تھانہ نوشہرہ کلاں میں قتل اور اقدام قتل کے مقدمات درج کر لئے گئے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن(R)منصور امان نے اس وقوعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے تصور اقبال ASP کینٹ کی سربراہی میں مسعود خانSHO نوشہرہ کلاں پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر جلد از جلد ملزمان کی گرفتاری کاٹا سک حوالہ کیا تاکہ مزید خونریزی نہ ہو۔پولیس ٹیم نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے مختلف جگہوں پر چھاپے لگائے اور آخرکار دونوں فریقین سے نامزد 05ملزمان کو گرفتار کرکے تھانے نوشہرہ کلاں منتقل کر دیا گیا۔ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اعتراف جرم کرلیا۔ملزمان کی نشاندہی پرواردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر