پبی میں پولیس اور ٹی ایم اے کا تجاوزات کیخلاف آپریشن ،متعدد مسمار

پبی میں پولیس اور ٹی ایم اے کا تجاوزات کیخلاف آپریشن ،متعدد مسمار

پبی (نما ئندہ پاکستان) پبی با زار میں اے اے سی پبی محمد ایوب اور ٹی او آر پبی اخلاق حسین کا مقا می پو لیس اور ٹی ایم اے اہلکاروں کا تجا وزات کے خلاف بھر پور آپریشن سروس روڈ سے تجا وزات کو ہٹا کر عوام کے لئے کھول دیا موقع پر تجاوزات کو توڑتے رہے ہتھ ریڑیوں اور دیگر اشیاء میں ضبط کیا اور ٹی اے پبی کے گوادم میں رکھیں عوام کی جانب سے آپریشن کی بھر پور خیر مقدم کیا تفصیلات کے مطابق ڈی سی نو شہرہ عبدالحمید خان کی ہدا یت پر اے سی پبی حلیمہ عبید کی نگرا نی میںے اے سی پبی محمد ایو ب اور ٹی او آر میو نسپل کمیٹی اخلاق حسین کا مقا می پو لیس اور ٹی ایم اے پبی کے اہلکاروں کا پبی بازار میں تجاوزات کے خلاف بھر پور آپریشن کیا سروس روڈ سے تجاوزات کو ہٹا یا در جنوں ہتھ ریڑیوں تختوں اور دیگر سامان کو ضبظ کر کے ٹی ایم اے گودام میں جمع کی اے اے سی محمد ایوب اور اخلاق حسین نے کہا کہ بار بار ہم آپریشن کر تے ہیں تو یہ تجاوزات والے رپوش ہو جا تے ہیں اور آپریشن ختم کر نے کے بعد واپس آجا تے ہیں جس کا ضلعی انتظا میہ نے سخت نوٹس لیتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ یہ آپریشن تجاوزات کے خا تمے تک جاری رہے گا عوام نے اس آپریشن کو کا فی سرا ہا اور امید ظا ہر کی ہے کہ یہ تجا وزات کے خا تمے تک جاری رہے گا

مزید : پشاورصفحہ آخر