تورڈھیر میں بجلی چوروں کیخلاف کارروائی ،ناکارہ میٹرز تبدیل

تورڈھیر میں بجلی چوروں کیخلاف کارروائی ،ناکارہ میٹرز تبدیل

تورڈھیر(نمائندہ خصوصی)واپڈاسب ڈویژن تورڈھیرکاپولیس کے ہمراہ بجلی چوروں اورواپڈانادہندہ گان کے خلاف سخت آپریشن جاری، علاقہ بھرمیں بجلی چوری کی روک تھام کیلئے واپڈاسٹاف پولیس کے ہمراہ متحرک ،کئی ناکارہ بجلی میٹرزبھی تبدیل جبکہ گلیوں کے اندر سے میٹرزنکال کر شاہراہوں کے کنارے بجلی پولز میں نصب کرائے گئے۔آپریشن کے دوران ایس ڈی او واپڈاسب ڈویژن تورڈھیرساجدخان کے ہمراہ سپرنڈنٹ سب ڈویژن عدنان خان،سپرنڈنٹ آصف اللہ اوردیگر واپڈااہلکاروں کے علاوہ پولیس نفری بھی موجود تھی ایس ڈی اوساجد خان نے میڈیا سے گفتگومیں بتایاہے کہ چیف پیسکو کی سخت ہدایات پر ایکسیئن 2 صوابی تنویراحمد کی نگرانی میں بجلی چوری کے خلاف ناکارہ بجلی میٹروں کی تبدیلی اورریکوری کیلئے آپریشن کاسلسلہ جاری ہے جوغیرمتعینہ مدت کیلئے ہے انکا کہنا تھاکہ بجلی چوری بڑاقومی جرم ہے جسکے خلاف کہیں بھی اورکسی بھی وقت قانون حرکت میں لایاجاسکتا ہے بجلی چوری سے محکمہ واپڈاکو نہیں بلکہ پوری قوم اورملک کونقصان پہنچایاجاتا ہے انکایہ بھی کہنا تھاکہ تمام میٹرزگلیوں سے نکالنے اورشاہراہوں کے کناروں پربجلی پولزمیں ہی نصب کرانے کی ہدایات ہیں جس سے بجلی چوری کاروک تھام بھی ہوسکے گا اورمیٹرریڈرز کوریڈنگ کی فوٹولینے میں بھی دقّت کاسامنا نہ ہوگاجبکہ صارفین کے پیچھے صرف شدہ یونٹس ہی ڈالے جاسکیں گے ایک سوال کے جواب میں ایس ڈی او کاکہنا تھاکہ دینی مدارس،نجی وسرکاری تعلیمی اداروں اورپٹوارخانوں سمیت دیگرتمام سرکاری دفاترکے بجلی میٹرز کمرشل نہیں کرائے گئے ہیں بلکہ ان کیلئے بجلی ریٹ کاالگ ٹیرف 66 کااجراء کردیاگیا ہے جسکے تحت اِن تمام شعبوں میں صرف ہونے والی بجلی کی قیمت ایک ہی مقررکرائی گئی ہے جو 18 روپے فی یونٹ چارج ہورہی ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر