بھارتی الیکشن کمیشن کا بہترین عوامی نمائندوں کیلئے ’’نیاٹوٹکہ‘‘ امیدواروں کو اپنا مجرمانہ ریکارڈ تین بار شائع کرنے کا حکم

بھارتی الیکشن کمیشن کا بہترین عوامی نمائندوں کیلئے ’’نیاٹوٹکہ‘‘ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی(آن لائن)بھارت میں رواں سال ہونیوالے انتخابات کیلئے جوش و خروش سر چڑھ کر بول رہا ہے اور اسی کے ساتھ ہی الیکشن کمیشن نے بہتر امیدوار عوام کے سامنے پیش کرنے کیلئے ایک نیا طریقہ ڈھونڈ لیا ہے۔بھارت کے الیکشن کمیشن نے انتخابات میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں کیلئے لازمی قرار دیا ہے کہ وہ اپنی انتخابی مہم میں اپنے ہر طرح کے مجرمانہ ریکارڈ کی ٹیلیویژن اور اخبار میں کم از کم تین بار تشہیر کریں۔ان ہدایات کا اعلان گزشتہ سال اکتوبر میں کردیا گیا تھا، انہیں رواں سال 11اپریل سے 19مئی تک ہونیوالے عام انتخابات کے دوران پہلی مرتبہ استعمال کیا جائے گا۔سیاسی جماعتوں کو بھی اپنے امیدواروں کے مجرمانہ ریکارڈز کی تشہیر کرنا ہو گی جس سے جرائم میں ملوث شخص کو ٹکٹ حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا پڑے گا۔امیدواروں کو ایک ترمیم شدہ فارم نمبر 26 بھرنا ہو گا اور انہیں اپنی پارٹیوں کو مجرمانہ ریکارڈز اور اپنے خلاف زیر التوا مقدمات کے بارے میں بھی بتانا ہو گا۔الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ امیدواروں کے مجرمانہ ریکارڈ اپنی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے پر ہم سیاسی جماعتوں کے شکر گزار ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -