فضائی حدود کی بندش میں مزید24گھنٹے کا اضافہ ،نیاحکم نامہ جاری

فضائی حدود کی بندش میں مزید24گھنٹے کا اضافہ ،نیاحکم نامہ جاری

کراچی(سٹاف رپورٹر)پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید24گھنٹے کا اضافہ کردیاگیا ہے تاہم اوور فلائنگ کیلئے روٹس14مارچ تک کھلے رہیں گے،مشرق سے مغرب اور مغرب سے مشرق کی پروازیں14مارچ سہ پہر پاکستان کی فضائی حدود کی بندش سے متعلق سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) کی جانب سے نیا حکم نامہ جاری کردیاگیا ہے جس کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود کی بندش میں مزید24گھنٹے کا اضافہ کردیاگیا ہے تاہم پاکستان سے اوور فلائنگ کیلئے جو روٹ کھلے ہیں وہ14مارچ تک کھلے رہیں گے،اسی طرح مشرق سے مغرب اور مغرب سے مشرق کی پروازیں 14مارچ سہ پہر3بجے تک بند رہیں گی جبکہ شمال اور جنوب کے درمیان مخصوص فضائی روٹ سے پروازوں کو گزرنے کی اجازت ہوگی،حکم نامے کے مطابق رحیم یار خان،سیالکوٹ اورسکھر ائیرپورٹس بھی14مارچ تک بند رہیں گے۔

فضائی حدودکی بندش

مزید : صفحہ اول