برازیل، سکول میں فائرنگ ، 5بچوں سمیت 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی

برازیل، سکول میں فائرنگ ، 5بچوں سمیت 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ساؤپاؤلو(این این آئی)برازیل کے شہر ساؤپاؤلو میں ایک سکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 حملہ آوروں اور 5 بچوں سمیت 10 افراد ہلاک اور کئی افراد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے کہا کہ راول برازیل سکول میں ہونے والے فائرنگ کے واقعے میں ہلاکتوں میں مزید اضافے کے خدشات ہیں۔ساؤپاؤلو کے ریاستی محکمہ ملٹری پولیس کا کہنا تھا کہ سوزانو میں ایک سکول میں مسلح شخص داخل ہوا اور فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں کئی افراد کو گولیاں لگیں۔برازیل کے مقامی ٹی وی چینل ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک استاد اور 5 بچوں کے علاوہ دو نوجوان بھی شامل ہیں اور نوجوانوں کو حملہ آور تصور کیا جارہا ہے۔رپورٹ کے مطابق واقعے میں 17 افراد زخمی بھی ہوئے۔مقامی ٹی وی میں جاری فوٹیج میں بچوں کے اہل خانہ کو ساؤپاؤلو کے گنجان آباد علاقے میں قائم راول برازیل سکول کے باہر شدید پریشانی کے عالم دیکھا جاسکتا ہے۔

برازیل

مزید : صفحہ اول