توانائی کمیٹی ،وصول شدہ اضافی گیس بل آئندہ ایڈجسٹ کرنیکی ہدایت

توانائی کمیٹی ،وصول شدہ اضافی گیس بل آئندہ ایڈجسٹ کرنیکی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر )کابینہ کی توانائی کمیٹی نے گیس صارفین سے وصول کیے گئے اضافی بل آئندہ بلوں میں ایڈجسٹ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ بدھ کووزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا ۔اجلاس میں بجلی کے ڈیفالٹرز سے جلد وصولیوں پر مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔کمیٹی نے ڈیفالٹرز کیخلاف مہم جاری رکھنے کا حکم دیدیا۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ پاور سیکٹر میں غیر قانونی عمل کو روکنے کیلئے وزارت خزانہ اور پاور ڈویژن مشترکہ نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔ اجلاس میں گھریلو صارفین کیلئے گیس سلیب پر نظرثانی کیلئے غور کیا گیاوزیر خزانہ نے پٹرولیم ڈویژن کو زیادہ گیس بلوں پر جلد نظر ثانی کی ہدایت کردی اسد عمر کا کہنا تھا وزیراعظم عمران خان نے پہلے ہی صارفین کو زائد بل جلد واپس کرنے کی ہدایت کی ہے وزارت پٹرولیم صارفین سے زائد بلوں کو مستقبل کے بلوں میں ایڈجسٹ کرے۔
توانائی کمیٹی

مزید :

صفحہ اول -