رینٹل پاور ریفرنسز ، پرویز اشرف کی عدم حاضری کے باعث فرد جرم عائد نہ ہوسکی
اسلام آباد( آن لائن )احتساب عدالت نے رینٹل پاور ریفرنسز میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی موخر کر دی ۔ بدھ کو احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے ریفرنس کی سماعت کی۔راجہ پرویز اشرف کی عدم حاضری کے باعث فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔ عدالت نے 26 مارچ کو راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے راجہ پرویزاشرف سمیت تمام ملزمان کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیئے ۔ عدالت نے کہاکہ آئندہ سماعت پر ملزمان حاضری یقینی بنائیں۔ کیس کی سماعت 26 مارچ تک ملتوی کر دی گئی ۔
رینٹل پاور ریفرنسز