دہلی ، دیسی ساختہ بم کے دھماکے سے 2بچے ہلاک، ایک زخمی

دہلی ، دیسی ساختہ بم کے دھماکے سے 2بچے ہلاک، ایک زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی (آئی این پی ) بھارتی ریاست بہار کے ضلع بھاگلپور میں دیسی ساختہ بم دھماکے سے 2بچے ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ للمٹیا کے کبیر پور محلے میں پیش آیا۔دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور تک سنائی دی۔ دھماکہ سے پورے علاقے میں افراتفری مچ گئی۔اطلاع ملتے ہی پولیس سپرنٹنڈنٹ آشیش بھارتی اوراعلی افسران جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔آشیش نے بتایا کہ سکول سے واپس آنے کے بعد بچے محلے میں خالی پڑی ہوئی زمین پر کھیل میں مصروف تھے کہ جھاڑیوں میں چھپا کر رکھا ہوا بم دھماکے سے پھٹ گیاجس میں8سالہ محمد ابراہیم موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ12سالہ محمد سلمان جواہر لال نہرو میڈیکل کالج ہسپتال میں علاج کے دوران انتقال کرگیااور7سالہ ثاقب کی حالت ناز ک ہے جسے علاج کیلئے پٹنہ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ایس ایس پی بھارتی نے بتایا کہ ڈاگ سکواڈاور پولیس کی خصوصی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ۔
دھماکہ

مزید :

صفحہ اول -