وزیراعظم نے سیف اللہ نیازی کو پی ٹی آئی کاچیف آرگنائزر مقرر کردیا

وزیراعظم نے سیف اللہ نیازی کو پی ٹی آئی کاچیف آرگنائزر مقرر کردیا

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ) وزیراعظم عمران خان نے دیرینہ ساتھی سیف اللہ نیازی کوپی ٹی آئی کاچیف آرگنائزر مقررکر تے ہوئے کہا ہے کہ کہا سیف اللہ نیازی تحریک انصاف کے سینئر ترین رکن ہیں، تمام دعائیں اورنیک خواہشات ان کیساتھ ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے دیرینہ ساتھی سیف اللہ نیازی کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں وزیراعظم نے سیف اللہ نیازی کو پی ٹی آئی کاچیف آرگنائزر مقرر کردیا۔سیف اللہ نیازی چاروں صوبوں میں پی ٹی آئی کومنظم کریں گے اور آزادکشمیر،جی بی،اسلام آباد میں پارٹی کی تنظیم نو کریں گے جبکہ پالیسی سازی، آئین کی تشکیل ، قومی ومقامی انتخابات کیلئے تیاریوں کی ذمہ داریاں بھی سونپ دی گئیں ہیں۔تمام تنظیمی عہدیداران چیف آرگنائزر سے ہدایات لینے اور جواب دینے کے پابند ہوں گے۔اس موقع پر وزیر اعظم نے سیف اللہ نیازی کی صلاحیتوں پرمکمل اعتمادکا اظہار کرتے ہوئے کہا سیف اللہ نیازی تحریک انصاف کے سینئر ترین رکن ہیں، تمام دعائیں اور نیک خواہشات ان کیساتھ ہیں۔سیف اللہ نیازی نے ذمہ داریاں سونپنے پر پارٹی چیئرمین کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا چیئرمین کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔

سیف اللہ نیازی

مزید : صفحہ اول