عوام تحریک انصاف کے مزید تجربے برداشت نہیں کرینگے ،مولانا محمد قاسم

عوام تحریک انصاف کے مزید تجربے برداشت نہیں کرینگے ،مولانا محمد قاسم

شیرگڑھ (نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام ضلع مردان کے امیر وسابق ممبر قومی اسمبلی مولانا محمد قاسم نے کہاہے کہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے عوام پر بجلی اور گیس کے بل میں اوور بلنگ کرکے غریب عوام کے کمرتوڑ رہے ہیں پی ٹی آئی حکومت میں احتساب کے نام پر ڈرامے بند ہونے چاہئے موجودہ حکومت کے تمام پراجیکٹ مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئے بی آر ٹی منصوبہ 48ارب روپے سے بڑھا کر 100ارب روپے تک پہنچ گئے موجودہ حکومت میں فحاشی عروج پر ہیں تحریک انصاف کے حکومت مزید چلنے کے قابل نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے دارالعلوم اسلامیہ عربیہ شیرگڑھ میں جمعیت علماء اسلام اور جمعیت طلباء اسلام کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں کیا اجلاس سے جے یو آئی ضلع مردان کے جنرل سیکرٹری مولانا امانت شاہ حقانی، سابق صوبائی وزیر حافظ مولانا اختر علی عزیزی ،تحصیل تخت بھائی کے امیر حافظ محمد سعید، مولانا ضیاء اللہ جان ہاشمی، ضلعی سیکرٹری اطلاعات مولانا قیصرالدین اورجے ٹی آئی کے حافظ فرمان اللہ نے بھی خطاب کیا انہوں نے مزید کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ملک میں مہنگائی، بے روزگاری اور فحاشی عروج پر ہے غریب عوام آئے روز خود کشیوں پر مجبور ہورہے ہیں پی ٹی آئی کے پانچ سالہ حکومت میں کوئی قابل ذکر پراجیکٹ مکمل نہیں ہوئے عوام تحریک انصاف کے مزید تجربے برداشت نہیں کریں گے اب عوام ان کے چالوں میں نہیں آئیں گے تحریک انصاف کے حکومت مزید چلنے کے قابل نہیں ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر